EjF4P22XgAMepCL

امید ہے افغان قیادت سیاسی تصفیہ کیلئے مل کرکام کرے گی،امن کی کوششوں کیلئے امریکا طالبان امن معاہدہ اہم قدم تھا-وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم سے چیئرمین افغان قومی مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کی ملاقات, وزیراعظم کا افغان امن عمل کے کامیاب نتائج کیلئے نیک خواہشات کا اظہار,وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں،سیاسی حل آگے بڑھنے کا راستہ ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے عالمی برادری نے ان کا موقف تسلیم کیا ،دنیا نے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کے کردارکو سراہا، امن کی کوششوں کیلئے امریکا طالبان امن معاہدہ اہم قدم تھا.وزیراعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو سراہا.

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے امید ظاہرکی افغان قیادت تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے گی، وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے افغان قیادت سیاسی تصفیہ کیلئے مل کرکام کرے گی،تشدد میں کمی کیلئے افغان جماعتوں کو کام کرنا ہوگا، پاکستان افغان تنازع کےحل کے بعد بحالی میں حمایت جاری رکھے گا.

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور