5eaead7e610c5

بدعنوان عناصر کا احتساب پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ وزیراطلاعات

ویب ڈیسک(اسلام آباد): اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت بدعنوان عناصر کے احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور وہ حزب اختلاف کی تحریک سے خوفزدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی اہمیت کے امورپر حزب اختلاف کی قیادت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم وہ احتساب کا عمل بند نہیں کریں گے، کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے انتخابی منشور کے ساتھ برسر اقتدار آئی تھی، شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے اپنے حکومتی ادوار کے دوران مالی بدعنوانی کو فروغ دیا اور ریاستی اداروں کو تباہ کیا،
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ طاقتور افراد کا محاسبہ ہو رہا ہے، شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں حسابات جاریہ اور تجارتی خسارہ میں کمی آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ماضی کی حکومتوں نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے قومی معیشت کو تباہ کیا، جن کا مقصد قومی دولت لوٹنا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید