download 143

خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجز میں آفیشل فیس بک اکاونٹ کو لازمی قرار

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجز میں آفیشنل فیس بک اکاونٹ لازمی قرار دیا، محکمہ تعلیم کا صوبہ بھر کے تمام کالجز کو آفیشل فیس بک پیج بنانے کی ہدایت دی، ہائیر ایجوکیشن ڈایریکٹوریٹ کا تمام کالجز کے پرنسپل کے نام مراسلہ، مراسلہ کے مطابق جن کالجز کے فیس بک اور ٹویٹرز اکاونٹ نہیں وہ فوری طور پرآفیشل اکاونٹس بنائے، ادارے کےآفیشل لیٹرز پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ذکر کیا جائے، سوشل میڈیا اکاونٹ ایک ہی آفیسر یا آفیشل ہینڈل کرے گا، متعلقہ آفیسر کی معلومات محکمہ اعلی تعلیم کے ساتھ شئیر کیا جائے، مختلف کالجز کے نام پر بنے تمام ان افیشل اکاونٹس ختم کئے جائے ، ہر کالج کا صرف صرف ایک ہی آفیشل اکاونٹ موجود رہے گا، پیچز پر کالجز سے متعلق سرگرمیاں، ایڈمیشن کا طریقہ کار، سیمینار ، ورکشاپ اور دیگر سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائے، آفیشل پیجز پر غیر ضروری اور غیر متعلقہ پوسٹ کوشیئر نہیں کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان حکومت کا ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان