pakistan army destroys indian posts at loc firing at civilians across loc 1564504327 1960

لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اور ایک 15 سالہ نوجوان شہید

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیکٹر برو اور ٹنڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے برو گاؤں کا 15 سالہ نوجوان بھی شہید ہوا اور خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ