467324 34110178

نوشہرہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ۔ 1 شخص زخمی

ویب ڈیسک (نوشہرہ): نوشہرہ اکبرپورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین موقع پر موجود، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا، وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں، حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے، وقوعہ میں 5 افراد ہدایت اللہ ولد روح الامین، مکرم، فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ، حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جاں بحق جبکہ قیصر ولد فرحان ساکن زخی میانہ زخمی ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا