download 3 18

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کا شیڈول جاری کردیا

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جن میں سے ٹی ٹوئنٹی میچ 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے، جب کہ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا، پاک نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع ہوں گے، جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے، قومی کرکٹ ٹیم سیریز کیلئے 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد 3 دن ٹیم مکمل آئسولیشن میں رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل