Screen Shot 2020 09 29 at 7.53.51 PM

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ: 11 اکتوبر کو کوئٹہ جلسے سے پورے ملک میں تحریک کا آغاز ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ( ن) کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایازصادق اور خواجہ سعدرفیق جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، نیئر بخاری اور شیری رحمان شریک تھیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری اور اکرم درانی ، شاہ اویس نورانی جب کہ دیگر جماعتوں کی جانب سے میاں افتخار، عثمان کاکڑ، جہانزیب جمالدینی اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی آر ٹی سٹاپ صدر کے قریب دکان میں آتشزدگی

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ احسن اقبال ہوں گے اور اس میں ہر جماعت سے دو ممبران شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا پہلا تاریخی جلسہ ہوگا جس سے پورے ملک میں تحریک کا آغاز ہوگا اور یہ تحریک غیر جمہوری عمل سے نجات دلائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر سب جماعتیں متفق ہیں اور ہہ سیاسی تاریخ میں سنہرا قدم اور حقیقی سیاسی تبدیلی ہوگی۔