download 4 9

پشاور : پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں پر پابندی کا نوٹیفکشن معطل

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں بی آر ٹی روٹ کے ساتھ رکشہ, ویگن اور بسوں پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ نے کی، ٹرانس پشاور کے سی ای او اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت عالیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں پر پابندی کا نوٹیفکشن معطل کردیا، وکیل درخواست گزار جسٹس ناصر محفوظ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بی آر ٹی کے ساتھ روڈ پر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں پر پابندی لگائی ہے، بی آر ٹی روٹ پر تو رکشے چل رہے اپنی مرضی ہے کسی کو راستہ بھی نہیں دیتے، ٹرانس پشاور کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانی کی ہدایت دے دی، چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ اگلی سماعت پر بی آرٹی سے متعلق دوسرے کیس کے ساتھ اس کو بھی سنا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے