unnamed 60

پشاور یونیوسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور یونیوسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق کیمپس پولیس نے انعام نامی ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ایک شخص مبینہ طور پر طالبات کو نازیبا اشارے کرکے ہراساں کررہا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پولیس نے پشاور سے تعلق رکھنے والے انعام خان نامی شخص کو گرفتار کرکے کیمپس تھانے میں بند کردیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے، نیورسٹی میں اس قسم کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی