EjE0pi1WkAAX5JN

ہماراملک کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک کےلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا-ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

ویب ڈیسک:ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کاانسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیزاسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنےکااہم کرداراداکیا ہے، پاکستان اورافغانستان دونوں نےمختلف دہشتگردگروپوں جوابھی بھی مفاہمتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کررہےہیں کہ وجہ سے بھاری قیمت چکائی ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ان کا کہنا تھا کہ ہماراملک کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک کےلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک اہم موقع ہے جس سے ہمیں جنگ کے خاتمے کی امید ہے،پاکستان اور افغانستان کو مختلف طرح کی دہشت گردی ، انتہا پسندی ، عدم برداشت اور حالیہ کوروناوائرس کی وبا سمیت سنجیدہ نوعیت کے مشترکہ خطرات اور مسائل کا سامنا ہے.

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر