آرمی چیف کی بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

ویب ڈیسک: بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بدھ کے روز راولپنڈی میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے سابقہ افسران سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے رہنماؤں کی حیثیت سے سینئر افسران کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔افسران نے موجودہ سکیورٹی حالات اور پاکستان کو درپیش مسائل پر عمومی اور پاک افواج کے حوالے سے خصوصی طور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

ادھر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمود عباسی نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔جنرل باجوہ نے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران قوم کی خدمت کرنے پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے جی ایچ کیو آمد پر بحریہ کے سربراہ کو یادگار شہداء پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔