خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 کورونا نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 کورونا نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 811 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف 1260 ہے، صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 36 ہزار 74 ہوگئی۔