دور دراز علاقوں میں موبائل فون سے تعلیم کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے-وزیر اعظم

ویب ڈیسک: یوایس ایف کی جانب سے بلوچستان ،سندھ میں ہائی سپیڈ براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کا معاہدہ ،وزیر اعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کا معاہدہ خوش آئند ہے.پاکستان میں غریب لوگوں کو اوپر لے کر آنا ہمارا وژن ہے. پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے.انصاف اور ترقی کے کم مواقع سے معاشرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں تفریق بھی ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے.60کی دہائی میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا.جنوبی کوریا اور ملائیشیا جیسے ملک بھی ہم سے ترقی کی راہ میں آگے نکل گئے.رابطوں کے فروغ سے ترقی کے مواقع پیداہوتے ہیں.

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں موبائل فون سے تعلیم کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے.جدید نظام سے دوردراز علاقوں کیلئے بہتر فاصلاتی تعلیم کا حصول ممکن ہے.آنے والے وقت کیلئے ڈیجیٹل پاکستان ناگزیر ہے.آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے.