شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں۔ نواز شریف

ویب ڈیسک (لاہور): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر محمد نوازشریف کا پارٹی کی ’سی۔ای۔سی‘ سے خطاب، شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں، جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں، انشاء اللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے، ہمیں اس پرفخر ہے کہ ہمارے ساتھی جرات سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہمارے بچوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے، تاریخ میں ایسا سیاہ رویہ نہیں ہوا، شہباز شریف نے بے مثال جرات و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔