پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کا ورکرز کا عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے کے خلاف احتجاجی ریلی

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان تحریک انصاف پشاور کے ورکرز کا عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان کی جانب مختلف ترقیاتی سکیموں پر سٹے آرڈر کے خلاف احتجاجی ریلی،تحریک انصاف ورکرز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ میں پہلی بار حقیقی معنوں میں ترقیاتی کام کرہی ہے، جس سے اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص عوامی نیشنل پارٹی خائف ہے، جس کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان اب تک 3 سکیموں پر سٹے آرڈر لے چکا ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشاور کی بھلائی نہیں چاہتی اس لئے بار بار سٹے آرڈر پے سٹے آرڈر لے کر آرہی ہے، پشاور کی عوام معزز عدلیہ سے درخواست کرتی ہے کہ پشاور کی ترقی میں رکاوٹ بنے والوں کا راستہ روکے اور پشاور کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔