پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کی تمام بسوں کی انسپیکشن رپورٹ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور بی آر ٹی بس سروس کی تمام بسوں کی انسپیکشن رپورٹ جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بس کمپنی ماہرین دن رات تمام بسوں کا جائزہ لے رہے ہیں، تمام بسوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد سروس کو بحال کیا جائے گا، تمام بسیں ورانٹی میں ہیں، بسوں کو مزید موثر اور مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مزید جدید آلات نصب کئے جارہے ہیں، چینی ماہرین کی ٹیم پشاور بی آر ٹی میں اپنا کام کررہی ہے، بسوں کو تکنیکی اعتبار سے مزید موثر بنایا جارہا ہے۔