dfgdfg

حکومت کا موٹر وے سانحہ کے بعد نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): موٹر وے سانحہ کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا، پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا، نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا، کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہوگا، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا، وزیر اعظم کی نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا، نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی، نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،
ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی، نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی، قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر