5f44fe99d0d5e

خیبر پختونخوا میں آج سے پرائمری سکول کھل گئے

ویب ڈیسک (پشاور) :خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول آج سے کھل گئے، صوبے میں کورونا وباء سے باعث بند سکول ساڑھے 6 ماہ بعد کھل گئے، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 214 پرائمری سکولز ہیں، 12 ہزار 592 سکول میں طلباء جبکہ طالبات کے 8 ہزار 622 سکولز ہیں،
صوبے کے پرائمری سکولوں میں تقریباً 30 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے حفاظت بھی کرنی ہے اور تعلیم بھی جاری رکھنی ہے، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ