65454465465

چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان کا آخری دن، شیڈول جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ آج دن کا آغاز افغان میڈیا کے ساتھ ناشتے سے کیا، عبداللہ عبداللہ آج دن11بجے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، عبداللہ عبداللہ دوپہر 12 بجے ایک قومی نشریاتی ادارے کو افغانستان کی صورتحال پر انٹرویو دیں گے، عبداللہ عبداللہ سے سوا ایک بجے غیر سرکاری تنظیم سی آر ایس ایس کا وفد امتیاز گل کی قیادت میں ملاقات کرے گا، وہ آج دوپہر ڈپلومیٹک انکلیو میں افغانستان کے سفارت خانے کے لیے مختص سائیٹ کا دورہ کریں گے، سہہ پہر 3 بجے عبداللہ عبداللہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز سے ملاقات کریں گے، عبداللہ عبداللہ آج شام بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیں گے، چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ اپنا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج شام وطن واپس روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے تجارت عبد اللہ عبداللہ کو نور خان ائیر بیس پر الوداع کہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیز