pic 1574517202 2

پاک اور افغانستان کے تمام تجارتی راستے کھولنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں- ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور): ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تمام تجارتی راستے کھولنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، اگر پنجاب کے راستے بھارت کے ساتھ تجارتی و سیاحتی روابط ہوسکتے ہیں تو پاک افغان تجارتی راستوں کو کیوں بند کیا جارہا ہے؟
دونوں ممالک بیٹھ کر ان تجارتی راستوں کے فوری کھولنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، باجوڑ، وزیرستان، طورخم ، مومند سمیت تمام تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے، باڑ لگ گیا جسکے بعد سیکیورٹی کے مسائل ختم ہونے چاہیئے، اب سیکیورٹی کا بہانہ ہمیں منظور نہیں ہے. دہشتگرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، مردان دھماکہ تازہ مثال ہے، اس آگ کو روکا جائے. ریاست اور حکومت دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور فوری اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کی جان و مال محفوظ ہو، عوامی نیشنل پارٹی نے ہزار سے زائد رہنمائوں اور کارکنان کی قربانیاں دی ہیں، مزید قربانیوں کی تاب نہیں رکھتے ہیں. اگر دہشتگردی نہیں روکی گئی تو یہ تاثر واضح ابھرے گا کہ سب کچھ اجازت سے ہورہا ہے
پاکستان میں وسائل پراپنے حق کی جنگ جاری ہے، اسے نئی شکلیں دی جارہی ہیں. ہم کسی کا حق نہیں مانگتے، صرف اپنے وسائل پر اپنے حق کی بات کرتے ہیں، سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنیوالے صوبے میں کو انکی ضرورت کے مطابق بجلی بھی نہیں د ی جارہی، مقتدر قوتیں ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھ سکتے ہیں لیکن سیاسی میدان سے کوئی باہر نہیں کرسکتا، پشتونوں سمیت ہر قومیت کو اپنے وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی.

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز