Accountability in Pakistan

پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ 21 اکتوبر تک موخر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس ، سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ 21 اکتوبر تک موخر کیا گیا، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت درخواستوں پر آج فیصلہ سنانا تھا جو موخر کیا گیا، نیب ریفرنس کے دیگر ملزمان میں سابق سی ای او مشرف رسول، عرفان الہی اور راحیل احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی