آج قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دو میچ کھیلے جائیں گے

ویب ڈیسک : ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے آج دومیچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دوپہر3 بجے بلوچستان اورسندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا، جبکہ شام ساڑھے 7 بجے کھیلے جانے والے میچ میں ناردرن پاکستان اورسدرن پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، اس سے پہلے رات ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ناردرن ٹیم نے خیبرپختونخواکواناسی رن سے ہرادیا، جبکہ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کی ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دی۔