مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں،نوازشریف لندن سے تحریک کو لیڈ کریں گے- مریم نواز

ویب ڈیسک:مریم نواز کی لاہور میں پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریاست کی پوری طاقت نوازشریف کو کچلنے پرلگادی ،میرے والد کے سامنے مجھے گرفتارکیا گیا،مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں،نوازشریف لندن سے تحریک کو لیڈ کریں گے،ہم میں سے جو بھی گرفتار ہوگا، سیکنڈ لیڈرشپ آگے آئے گی.

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ مشکلات سے نہیں گھبرائیں گے،مسلم لیگ(ن)متحد ہے،ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ،حکومت کی بنیادیں کمزورہیں ایک جھٹکا برداشت نہیں کرسکے گی،موجودہ حکومت کو گرانا کوئی مشکل کام نہیں،حکومت اپنی خامیوں کے باعث وقت سے پہلے ہی گرجائے گی،میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتی .

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزدل اداروں کے کندھے پر رکھ کربندوق چلاتا ہے،ایک وقت آئے گا ادارے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے، ایسی حکومت ہے جو آئین وقانون کو نہیں مانتی، خواجہ آصف کی بات کو میاں صاحب نے کلیئرکردیا ہے،اے پی سی سے پہلے ہی حکومت لڑکھڑا جائے گی.