مردان دھماکے کا ایک اور زخمی زندگی کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک (مردان): مردان دھماکہ کا ایک اور زخمی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس کے مطابق جہانزیب نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، خاندانی زرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے اخون بابا جنازگاہ میں ادا کی جائے گی، شہیدان بازار میں بارودی مواد دھماکہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی، جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہے۔