ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 543 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا 5 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 543 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8825 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 997 ہزار 497 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 12 ہزار 806 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 37 ہزار 106 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 99479 ، خیبرپختونخوا میں 37811 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16611کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3787 ، بلوچستان میں 15281 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2731 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6484 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2499 ، پنجاب میں 2235 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1260، اسلام آباد میں 182 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 88 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 74 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 34239 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 708 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 98 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 35لاکھ 48 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔