وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئےسربراہ مقرر

ویب ڈیسک: وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کانیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی جگہ یہ ذمہ داری نبھائیں گے جو اس ماہ کی سات تاریخ کوپاک بحریہ کی کمان سے سبکدوش ہورہے ہیں، کمان کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوگی۔