images 47

بزرگ شہریوں کے لئے بنائے گئے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے بزرگ شہری تاحال سہولیات سے محروم، بزرگ شہریوں کے لئے بنائے گئے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا، بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ
نہ ہسپتالوں میں سہولیات ہیں نہ ٹرانسپورٹ میں 6 سال بعد بھی خصوصی کارڈ نہیں دیا گیا ، سفری اور دیگر سہولیات سے بھی محروم ہیں، صوبائی حکومت نے 2014 میں بزرگ شہریوں کے لئے قانون بنایا تھا، ایکٹ کے مطابق قانون کے تحت بزرگ شہریوں کو مختلف سہولیات دی گئی تھی، 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر بزرگ شہری کو کارڈ دیا جائے گا، عجائب گھر ، لائبریری، پارک اور تفریحی مقامات پر داخلہ مفت ہوگا، ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے الگ کاونٹر اور الگ میڈیکل وارڈ قائم کیا جا ئے گا، میڈیکل اور ادویات کے اخراجات میں رعایت دی جائے گی، بزرگ شہریوں کے ساتھ مالی معاونت کی جائے گی، بزرگوں کی بیماریوں ، مسائل اور نگہداشت کا کورس میڈیکل کالجز کے نصاب میں شامل کیا جائے گا، بے گھر اور بے یارومددگار شہریوں کیلئے سینئر سیٹیزن ہومز قائم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق