Screen Shot 2020 10 01 at 5.02.04 PM

پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں،ملک بچانے کے لیے میدان میں نکلاہوں – سابق وزیرِ اعظم نواز شریف

ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب: ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ناکردہ گناہوں کے باعث جیل میں ہیں، ہمارے دور میں روزگار ملا، غربت میں کمی ہورہی تھی، 3 سے 4 سال میں اتنے منصوبے لگائے کہ بجلی آگئی، دہشتگردی ختم ہوگئی،معیشت آسمان کی طرف جانا شروع ہوگئی تھی، بی آر ٹی منصوبہ 6 سال میں پروان نہ چڑھ سکا، پاکستان جی 20 میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا، پاکستان دنیا کے طاقتورممالک میں شامل ہونےجارہاتھا، ہم نے بجلی کے کارخانےڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کیے.

نواز شریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کو لانے والے بتائیں عوام کا مینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں، عوام سوچتے ہیں ہم نے ان کا ساتھ دینے میں تاخیرکردی،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اس کو اہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈ ہے جس کو ہم پرمسلط کردیا گیا، مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے،میں علم بلند کررہا ہوں میرا ساتھ دو گے؟

ان کا کہنا تھا کہ کارکن دل سے ساتھ دیں گے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں،ملک بچانے کے لیے میدان میں نکلاہوں،پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں،عوام سوچتے ہیں ہم نے ان کا ساتھ دینے میں تاخیرکردی،غریب روٹی کھاتا ہے تو سالن کیلئے پیسے نہیں ہوتے،ہمارے دورمیں تو ایسے حالات نہیں تھے،سالن نہ ہوتوغریب پانی کے ساتھ روٹی کھاتا ہے، ن لیگ جیتی ہوئی تھی اس کوہرایا گیا.

مزید پڑھیں:  یتیم بچوں کی کفالت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن چوری کرکے لوگوں کو جعلی مینڈیٹ دلوایا جاتا ہے،ہم بہت ساری نشستوں پرجیتے ہوئے تھے ہمیں ہرایا گیا، آرٹی ایس سسٹم بند کرکے شکست دلوائی گئی،آرٹی ایس سسٹم بند کرکے دھاندلی کی گئی،انتخابی نشان ٹریکٹروالوں کو لایا گیا تھا،جتنے ووٹ مسترد ہوئے ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی.کل عدالت کے میرے خلاف ارشادت سے کیسے انصاف ملے گا؟ارشد ملک گھرچلے گئے فیصلہ ابھی تک موجود ہے،شہبازشریف کو سننا بھی گوارا نہ کیا یہ ہے انصاف؟ شہبازشریف کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا.

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اصل ذمہ دارعمران خان کو لانے والے ہیں انہیں حساب دینا ہوگا،اگرکسی کی موٹروے پرعزت لٹتی ہے تو لانے والے بتائیں،الیکشن جیتنے والوں کو ہرانے والے آپ ہیں،آٹا،چینی،بجلی مہنگی ہوئی عمران خان کو لانے والے ذمہ دار ہیں،معیشت تباہ ہوئی عمران خان کو لانے والےذمہ دار ہیں،کوئی ملک آج ہمارے ساتھ کھڑا ہونے کو تیارنہیں، او آئی سی کو چھوڑکرنیا بلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمجھے فارغ کرایا گیا، وزارت عظمیٰ سے نکالنے کے بعد سزائیں دلوائی گئیں،عدالت کو کہا گیا بینچ میں شوکت صدیقی کو شامل نہ کیا جائے،پھر کہتے ہیں ہم مداخلت نہیں کرتے، عبدالغفورحیدری کوکہا گیا آپ لوگ مداخلت نہ کریں، لکھے ہوئے اسکرپٹ کے مطابق سب کچھ ہوا.

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ نہ ملاتو ایک اقامے پرمجھے نکال دیا گیا،بلوچستان میں ہماری حکومت کو گرا دیا گیا،بلوچستان میں ہماری حکومت گرا کر نئے گھوڑے لائے گئے،یہ سب سینیٹ الیکشن سبوتاژکرنے کے لیے کیا گیا،کسی کو ہرانا بہت بڑا جرم ہے،ہمیں حساب لینا پڑے گا ان کو دینا پڑے گا،بے نام آدمی کو چیئرمین سینیٹ بنا دیا گیا جس کو کوئی نہیں جانتا تھا، کیا ہم بھیڑبکریاں ہیں جیسے چلاؤ گے ویسے چلتے رہیں گے،طاہرالقادری اورعمران خان کو کہا گیا آؤ نوازشریف کیخلاف دھرنا دو،یہ خمیازہ آج 22 کروڑعوام بھگت رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو کچھ لوگوں کے اثاثے نظرنہیں آتے،نیب کو مالم جبہ اوربی آرٹی نظرنہیں آتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس اتنے سال سے کیوں دبایا ہوا ہے؟علیمہ خان نے کہاں سے جائیدادیں بنائیں؟ عمران خان نے زندگی میں کوئی کاروبارنہیں کیا پیسہ کہاں سے آیا؟زمان پارک میں گھرکی تعمیرکیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے نے کروڑوں کے گھر کیسے بنالیے؟ آپ صادق اورامین،ہم بڑے چورکوئی تسلیم نہیں کرے گا.