w419vyM3 400x400

پرائے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانا وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کا پرانا وطیرہ ہے۔ ثمر ہارون بلور

ویب ڈیسک (پشاور):ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ پرائے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانا وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کا پرانا وطیرہ ہے، وزیراعظم نے جس منصوبے کا افتتاح کیا یہ اے این پی کی حکومت کا 2009 میں شروع کیا گیا منصوبہ ہے، نیب ایل آر ایچ میں ہونے والے اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کروائے، ایل آر ایچ کے سات سو گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں، عمران خان کے کزن ڈاکٹر برکی کے نامناسب روئیے سے تنگ آکر ڈاکٹرز استعفیں دے رہے ہیں، ہسپتال کے لئے ناقص مشینری کی خریداری مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، دن دیہاڑے ایک سیاسی ورکر کا اغواء ہونا ملک میں موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے اسد خان اچکزئی کی بروقت بازیابی کے لئے فوری اقدامات کرے، نوشہرہ کے سارے ٹھیکے وفاقی وزیر اپنے من پسند اور رشتہ داروں میں بانٹے ہیں، ناقص مٹیریل کے استعمال اور کمیشن کلچر کی بدولت تعمیراتی کام بارش کی نظر ہوجاتا ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کے بے دریغ استعمال کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے