752909 6029146 maryam aurangzeb updates

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا-مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان
پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی۔ڈبلیو۔سی) کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا، سی ڈبلیو سی کا اجلاس دوپہر اڑھائی بجے 180 ایچ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد محمد نوازشریف کریں گے، پارٹی کی سینئر قیادت اور اراکین سی ڈبلیو سی اجلاس میں شریک ہوں گے، قائد محمد نواز شریف سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے سہہ پہر 3 سے 4 بجے کے درمیان خطاب کریں گے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہونے والی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گا، اجلاس میں پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر جوابی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اجلاس ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بجلی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے اور روزگار، کاروبار کے خاتمے سے عوام کو درپیش مشکلات پر غور کرے گا، آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی، اجلاس میں ملک گیر تحریک چلانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، قائد محمد نوازشریف پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پی ڈی ایم اور اے پی سی کے فیصلوں اور جمہوریت بحالی تحریک سے متعلق اہم مشاورت ہوگی، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی سیاسی انتقامی کارروائیوں، گرفتاریوں کے بارے میں بھی غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش