wakeel Copy

باجوڑمیں وکلاء برادری کی حلف برداری تقریب جھگڑے کی نظر ہوگئی

ویب ڈیسک (باجوڑ): باجوڑمیں وکلاء برادری کی حلف برداری تقریب جھگڑے کی نظر ہوگئی، حلف برداری تقریب میں ایم این اے محسن داوڑ کو دعوت دی گئی تھی، جماعت اسلامی باجوڑ کا موقف تھا کہ محسن داوڑ کو تقریر کا موقع نہ دیا جائے، جونہی محسن داوڑ تقریر کے لیے اٹھ گئے، جماعت اسلامی کے ورکرز اور عہدیداروں نے جھگڑا شروع کردیا، جھگڑے میں ایک دوسرے کی خوب پٹائی کردی، جھگڑے میں مشرق ٹی وی کا لوگو،کیمرہ اور مائیک بھی توڑ دیا، تقریب میں ایم پی اے سراج الحق، سابقہ ارکان اسمبلی اخون زادہ چٹان اور صاحب زادہ ہارون الرشید بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع