Screen Shot 2020 10 04 at 12.35.11 PM

باجوڑ جرگہ ہال میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا

ویب ڈیسک(باجوڑ): باجوڑ جرگہ ہال میں وکلاء کے تنظیم باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ سابق ایم این اے ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل ، جماعت اسلامی یوتھ رہنماء فرمان اللہ ، ذاکر اللہ شاہکار اور مصباح الدین کیخلاف درج کیاگیا ہیں ۔ ایف آئی آر ایڈوکیٹ سفیان علی شاہ کی جانب سے درج کیاگیا ہے جسمیں مجروحین عطاء اللہ ایڈوکیٹ ، جاوید شاہ ایڈوکیٹ سفیان علی شاہ اور نصیر احمد شامل ہیں ، ہفتہ کے دن باجوڑ بار کے تقریب میں ایم این اے محسن داوڑ جیسے ہی تقریر شروع کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سٹیج پر ہلہ بول دیا اور سٹیج سیکرٹری پر کرسیوں کے وار کئے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں انسداد سمگلنگ کی کاروائیاں، 104 جرائم پیشہ افراد گرفتار