20116792 104883246806208 2553716684303162625 o 1

شمالی وزیرستان میں پیرامیڈکس ایسوسیئش کی حلف برداری کی تقریب تحصیل جرگہ ھال میں منعقد ہوئی

ویب ڈیسک (میرانشاہ): شمالی وزیرستان میں پیرامیڈکس ایسوسیئش کی حلف برداری کا پر وقار تقریب تحصیل جرگہ ھال میں منعقد ہوا، ڈی سی شاھد علی خان نے مہمان خصوصی کی حثیت سے فرائض انجام دیئے، تقریب میں اے ڈی سی دولت خان کے علاوہ قبائلی عمائدین اور پیرامیڈکس کے اھلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان نے منتخب کابینہ اراکین سے حلف لیا، پیرامیڈکس کے انتخاب گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ھسپتال میں منعقد ھوئے تھے، جس میں ملک جلال الدین درپہ خیل بھاری اکثریت سے صدر منتخب ھو کر بمع اپنے پینل کامیاب ھوگئے، ڈی سی شاھد علی خان کا کہنا تھا کہ سپاسنامے میں پیش کئے گئے پیرا میڈکس کے کچھ مسائل موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کئے، ضلعی انتظامیہ اور پیرامیڈیکل سٹاف عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں، اخر میں ملک گل صالح جان نے ڈی سی اور اے ڈی سی کے علاوہ تمام ائے ھوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت