آج ملتان میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دو میچ کھیلے جائیں گے

ویب ڈیسک : ملتان میں قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آج دومیچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں خیبرپختونخوا کا مقابلہ سندھ سے جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان کامقابلہ وسطی پنجاب کی ٹیم سے ہوگا، اس سے پہلے رات کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سندھ کو تیرہ رنز سے ہرادیا، ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسوچاررنزبنائے، جواب میں سندھ کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر 191رنزبناسکی۔