download 149

خیبر پختونخوا میں کورونا صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں کورونا صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی، شہر کے متعدد علاقوں سے کورونا وائرس کیسسز رپورٹ ہونے لگیں، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں پشاور سے 189 کیسسز رپورٹ ہوئے ، شہریوں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا جبکہ ماسک پہننا ترک کردیا، وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کا اظہار کردیا، خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103کورونا نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار076 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف 1262 ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 36 ہزار199ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید