Loadshedding protest 1

باجوڑ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (باجوڑ): ضلع باجوڑ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید بجلی لوڈ شیڈنگ، بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 23 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ایک گھنٹہ بجلی بھی 5 اور6 منٹ ہوتی ہے، باجوڑ میں شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مساجد اور گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی، لوگ دور دور کے چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہے، وزیراعظم عمران خان سے دورہ باجوڑ کے موقع پر امید تھی کہ وہ نئے 132 کے وی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے، نیا 132 کے وی بجلی گریڈ سٹیشن مکمل ہونے کے باوجود تاحال کام شروع نہ کرسکا، باجوڑ کے عوام نے واپڈہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی