ZZZ 1

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 624 نئے کیسز سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 12 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 624 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8528 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 1 ہزار 288 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 16ہزار 351 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،
سندھ میں1 لاکھ 38 ہزار 891 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں 1 لاکھ 148، کے پی میں 38141 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16936 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3884، بلوچستان میں 15439کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2912 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6535 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2531 ، پنجاب میں 2245 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1263، اسلام آباد میں 184 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 77 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27614 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 787 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 79 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،
ملک بھر میں تاحال 37 لاکھ 30 ہزار 221 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ