اورکزئی میں چہلم امام حسین کا جلوس کریز سے برآمد

ویب ڈیسک (اورکزئی): اورکزئی میں چہلم امام حسین کا جلوس کریز سے برآمد، جلوس میں شریک عزادار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں، لوئر اورکزئی کےعلاقہ انڈخیل سپائے کلایہ سترسام سے بھی چہلم امام حسین کے جلوس برآمد ہوئی، جلوسوں میں شریک عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں، تمام جلوسیں مرکزی امام بارگاہوں انڈخیل سپائے کریز اور کلایہ میں عصر کے نماز سے پہلے اختتام پذیر ہونگے، جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔