220149 034605 updates

شام میں کار بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق، 70سے زائد زخمی

ویب ڈیسک : شام میں بارود سے بھری گاڑی کے بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے الباب میں پیش آیا ہے،
شام میں دھماکا، بچوں سمیت 46 افراد ہلاک ہوگئے، رپورٹ کے مطابق دھماکا بس اسٹیشن کے نزدیک ہوا، دھماکے سے اطراف میں آگ لگ گئی اور نزدیکی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جب کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین