AAA 1

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 583 نئے کیسز سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 9 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 583 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8015 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 2 ہزار 375 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 16 ہزار 934 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 195 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 272، کے پی 38175 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 17009 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3886، بلوچستان میں 15460 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2937 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6544 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2535، پنجاب میں 2247 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1263، اسلام آباد میں 187 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 77 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31168 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،
ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کوروناکے 744 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 76 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 37 لاکھ 61 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف