12 7

کورونا کی وجہ سے بائیو محفوظماحول میں رہنے کا عادی ہو چکا ہوں، کرکٹر بابر اعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا کورونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کا عادی ہو چکا ہوں۔بابر اعظم نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنا خوش آئند ہے اور اس وجہ سے انہیں دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور پھر سمرسیٹ کی نمائندگی کے بعد اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بائیو سیکیور ببل میں رہنا پڑے گا تاہم وہ اب اس ماحول کے عادی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے لیکن جب دبا کا شکار ہوں تو پھر خاموش نہیں بیٹھ سکتا، خود پر سے دبا ختم کرنے کے لیے ڈریسنگ میں بیٹھے ساتھی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے گفتگو شروع کر دیتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات نہیں کی، وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں سینٹرل پنجاب کی قیادت سنھبالنے آج راولپنڈی روانہ ہوں گے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کنڈیشنز اور پچ پر سخت پریکٹس کرتے ہیں تاکہ میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں، انگلینڈ میں اچھا بانس ملتا ہے، جس سے بیٹنگ بہتر ہوئی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کر کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل مومینٹم حاصل کرنا چاہتے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ