باجوڑ ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچہ جانبحق، 20 زخمی

ویب ڈ یسک(باجوڑ): تحصیل برنگ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، زرائع کے مطابق پک آپ کھائی میں گرنے سے 20 آفراد زخمی جبکہ ایک بچہ اور ایک خاتون جان بحق ہوگئے، اطلاعات کے مطابق ہیڈکوارٹر خار سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر تحصیل برنگ علاقہ پائی خان میں پک آپ میں سوار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے، جو کہ راستے میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے پک اپ گہری کھائی میں گرگئی۔جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 20 آفراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔