نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز آج سے راولپنڈی میںشروع ہوگا ،پنڈی سٹیڈیم میں آج دو میچز کھلیے جائیں گئے، پہلا میچ دن تین بجے ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ،دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا،پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپین نادرن کی حکمرانی برقرار نادرن پانچوں میچز جیت کر دس پوائنٹ کے ساتھ پہلے خیبر پختونخواہ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے بلوچستان کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجودہے ۔