news 1587031848 6490

پشاور میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،انڈے فی درجن 120 سے 168 روپے درجن تک جا پہنچ گئے ، شہر میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگیں ،نرخنامہ میں ام چونسہ 240، اڑو 220، انگور 210 روپے کلو نرخ مقررکر دی گئی ،سیب 160، املوک 100، کیلا 100، جبکہ امرود 140 روپے کلو نرخ مقرر، شہر میں دوکاندار پھلوں کی قیمتیں نرخنامے سے بھی زیادہ لینے لگے ۔سبزی نرخنامے کے مطابق الو سرخ 80، پیاز 70، ٹماٹر 80 لیموں 90 روپے کلو مقررپشاور: مٹر 170، بھنڈی 80، گوبھی 50، جبکہ کریلا 70 روپے ریٹ مقرر۔ ایک ماہ کے دوران دالوں چاول او چینی کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے اضافہ کیا گیا ،شہر میں سبزی فروش اپنی من مانی قیمتیں لینے لگے ۔شہر کے مختلف چوراہوں میں ریڑھی بان مان مانی قیمتوں میں پھل فروخت کرنے لگے ۔سرکاری نرخنامہ میں قیمتیں بے حد زیادہ ہیں ۔جبکہ دوکاندار نرخنامہ ایوزان تک نہیں کرتے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ گران فروشوں سے نمٹنے میں ناکام ہیں۔حکومت ملک میں بڑھتی مہنگائی روکنے میں ناکام ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی