Screen Shot 2020 08 31 at 1.48.49 PM 800x320 1

چارسدہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی زینب کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور) چارسدہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی زینب کے حق میں پشاور پریس کلب کے باہرہ پاک یوتھ پالیمنٹ کا احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر نعرے بازی کر رہے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیرھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل افسوس ناک واقعہ ہے،ملزمان کی عدم گرفتاری تاحال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ملزم کوجلد گرفتار کر کے ساریعام تختہ دار کیا جائے،ملک میں آئے روز بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، کابینہ میں موجود وزرا جو زیادتی بل کی مخالفت کرتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے، زینب الرٹ بل پاس ہونے کے باوجود بھی کیسز میں کمی نہ آسکی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا