smart lock dowen

کرونا ایس او پیز خلاف ورزی: پشاور میں پھر لاک ڈاون شروع

ویب ڈیسک (پشاور):ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ضا بطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی / سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنا/ دکانوں و مالز میں رش لگانا، پشاور بھر میں 14 میگا مالز سیل، پشاور بھر میں 13 سکول سیل، مختلف علاقوں میں 4 شادی ہال سیل، صدر میں شفیع مارکیٹ اور پاک بیکرز کینٹ مارکیٹ سیل، شفیع مارکیٹ میں 1000 سے زائد دکانیں سیل، جناح پارک روڈ پر 700 سے زائد دکانیں سیل، چارسدہ روڈ پر کامران مارکیٹ میں 200 سے زائد دکانیں سیل، یونیورسٹی روڈ پر انصاف سپر سٹور، سٹی ہاپر مال، سویٹ اینڈ بیکرز، نفیس فارمیسی سیل، گیلانی مارٹ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل۔
اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)ڈاکٹر احتشام الحق اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا کی صدر میں کاروائیاں،اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم)ثوبیہ حسام طور کی چارسدہ روڈ پر کاروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد صہیب بٹ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر کی کوہاٹ روڈ پر کاروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر(متنی) رضوانہ ڈار کی پشتخرہ کے علاقوں میں کاروائیاں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ کی حیات آباد میں کاروائیاں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کی رنگ روڈ پر کاروائیاں،
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر کی ورسک روڈ پر کاروائیاں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تنزیل الرحمان کی یونیورسٹی روڈ پر کاروائیاں، دکاندار اور عوام بازاروں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، دکاندار اور خریدار دکانوں و بازاروں و مالز میں رش نہ لگائیں، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ