اسلام آباد پمز اسپتال میں کورونا کے وار بڑھنے لگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد پمز اسپتال میں کورونا کے وار بڑھنے لگے، ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پمز اسپتال کے 17 ڈاکٹرز اور عملہ کورونا وائرس کاشکار ہوا، سرجیکل وارڈ کےطبی عملے میں زیادہ تر ڈاکٹر متاثر ہوئے، کورونا کی دوسری لہر میں 50 سے زائد ڈاکٹر اور اسٹاف کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔