ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 671 نئے کیسز سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 6 مریض جابحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 671 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8646 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 062 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 18 ہزار 266 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 910 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 484، کے پی میں 38273 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 17210 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3900، بلوچستان میں 15498 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2991 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،
ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6558 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2544، پنجاب میں 2252 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1263، اسلام آباد میں 188 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 77 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33665 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 781 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 69 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 38لاکھ 28 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔