گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں کے عملے کے 15 افراد میں کورونا کی تصدیق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اب تک 32 ہزار680 افراد کے نمونے لیے گئے، 26 ہزار 738 افراد میں کورونا وائرس منفی آیا ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں میں 2 ہزار 26 افراد کے ٹسیٹ کیے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں کے عملےکے 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا سے متاثرہ مجموعی افراد کی تعداد 350 ہوگئی ، پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں میں 5 افراد کورونا وائرس سے متاثر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر میں 2 لوہر چترال میں ایک شخص متاثر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابیٹ آباد کے تعلیمی ادارے میں 2 شخص کورونا سے متاثر، کوہستان اپر کے تعلیمی اداروں میں 3 افراد کورونا وائرس سے متاثر، پشاور کرم اور بنوں کے تعلیمی اداروں میں ایک ایک فرد کورونا سے متاثر، پشاور صوبے کے تعلیمی اداروں میں 5 ہزار 593 افراد کا رزلٹ آنا باقی ہے۔