ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 666 نئے کیسز سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 تک جا پہنچی ہیں، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 458 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات ہوئیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6570 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 893 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 57 ہزار 845 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔